نئی دہلی،3؍جولائی (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں گزشتہ ہفتے ملیریا کے کم از کم چھ نئے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس سیشن میں ویکٹرسے پیدا ہونے والی بیماری کے واقعات کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔
محکمہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری ڈینگی کے صرف دو نئے کیس دہلی میں 23۔30 جون کے درمیان سامنے آئے۔ اس کا مطلب ہے کہ قومی دارالحکومت میں ملیریا ڈینگو سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملیریا کے 46 معاملات میں جون میں 25 کیس، مئی میں 17، اپریل اور مارچ میں ایک اور فروری میں دو معاملے سامنے آئے ہیں۔
جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے 30 کیس سامنے آئے۔ اس میں جنوری میں 6، فروری میں تین، مارچ میں ایک، اپریل میں دو، مئی میں 10 اور جون میں آٹھ معاملے سامنے آئے۔ جون کے آخری ہفتے میں چکن گنیا کے دو کیس سامنے آئے جس کے ساتھ اس کے مقدمات کی تعداد 16 ہو گئی ۔